تعارف
یہ سائٹ لڈوک لزارس ضامن ہوف کے لیے وقف ہے، جو دراصل "عالمی زبان اسپرانتو کے مصنف" کے طور پر جانے جاتے ہیں، حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو اس زبان کے صرف "ممد و مددگار" کے طور پر ہیش کیا تھا۔
ضامن ہوف کو 19 ویں اور 20 ویں صدی کا "خفیہ ذہین شخص" قرار دیا جا سکتا ہے۔ ایک ایسا باصلاحیت شخص، جس نے بہت ہی آسانی سے سیکھی جانے والی زبان کو زندگی میں منظر عام پر لانے کا انتظام کیا، جو عالمی (یا حتیٰ کہ بین الاقوامی) مواصلات کے لیے بہترین عملی نمونہ ہے۔
چودہ 14 اپریل 2017 کو ان کی وفات کو 100 برس بیت گئے۔ یہ ویب سائٹ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے۔ دوسری طرف، 26 جولائی، 2017 کو، ہم نے پہلی اسپرانتو نصابی کتاب کی اشاعت کی 130 ویں سالگرہ منائی۔ لیکن جوبلی منانے کا اصل مقصد اس ویب سائٹ کو ضامن ہوف کے لیے وقف کرنا ہے۔ اور، یقیناً، اس کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ان کے کام اور فلسفے کو آپ سے متعارف کروایا جائے، جسے (شاید) آپ اچھی طرح سے نہیں جانتے۔ کیونکہ وہ اور ان کا کام اس سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر جانے جانے کا مستحق ہے۔ چونکہ لڈوک لزارس ضامن ہوف نہ صرف اسپرانتو کو فروغ دینے والے تھے بلکہ ایک امن پسند، طبیب، مترجم، مصنف اور فلسفی بھی تھے، اس لیے انہوں نے "نظریہ انسانیت پسند" کے نام سے ایک دلچسپ روحانی سکول آف تھاٹ کی بنیاد رکھی تھی۔
امید ہے کہ آپ کو اس چھپے ہوئے ذہین شخص کو جان کر خوشی محسوس ہوئی ہو گی۔
ہم آپ کو تجویز کرتے ہیں
لڈوک لزارس ضامن ہوف کی یہی ایک فلم ریکارڈنگ موجود ہے۔